
اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک اور جان لیوا وبا نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار 455 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مزید 73 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 73 مریضوں کی جان لی ہے، جس کے بعد کرونا سے۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران55 ہزار 442 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ24گھنٹے میں کورونا کےٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.42فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے چار ہزار 83 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد نو لاکھ 16 ہزار 239 ہوگئی ہے البتہ ملک میں کرونا وائرس کے 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وبا نے مزید 73 افراد کی جان لے لی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vwrEs8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box