تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 7 January 2023

فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر نثار کھوڑو کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو کی بلامقابلہ کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 7 جنوری کو نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی مگر پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفرار راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

شیڈول کے مطابق 9 جنوری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 12 جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور 14 جنوری تک منظور یا مسترد ہونے والے نامزدگی فارم کے خلاف اپیلیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ جن پر 18 جنوری تک فیصلے کیے جائیں گے اور 19 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری ہوگی جبکہ 20 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

کسی امیدوار کے کاغذات داخل نہ ہونے کی صورت میں 10 جنوری کو نثار کھوڑو کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اگر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل نہیں کیے گئے تو متبادل امیدواروں کے نامزدگی فارم لینے کے بعد وہ بلامقابلہ کامیاب ہوجائیں گے۔

The post فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر نثار کھوڑو کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2425077/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو