
مسقط : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے عمان پہنچ گئے ، جہاں وہ آج شاہی خاندان سےملاقات کریں گے اور سابق فرمانروا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ، پاکستان کےسفیراورعمانی وزارت خارجہ کےحکام نےاستقبال کیا، وزیر خارجہ آج شاہی خاندان سے ملاقات میں سابق فرمانرواسلطان قابوس کےانتقال پر اظہارتعزیت کریں گے
اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے ، وزیرخارجہ کی اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ خطےمیں پائی جانےوالی کشیدگی کےباعث تشویش ہے، کشیدہ صورتحال کواعتدال پرلانےاورخطےکے استحکام کا تحفظ ضروری ہے، معاملات سفارتی ذرائع بروئےکارلاکرپرامن حل نکالنے پر زور دیا جائے۔
مزید پڑھیں : وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے تنازعات کےحل کیلئےمذاکرات کاراستہ اپنانےپرآمادہ کیاجائے، بروقت آگ کوٹھنڈاکرنےکیلئےاقدامات نہ کیےتوپوراخطہ لپیٹ میں آسکتا ہے۔
شاہ محمود کا دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے سعودی ہم منصب کوآگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا خوش آئندہ بات ہےایران،امریکاواضح کرچکےہیں کہ کشیدگی نہیں چاہتے، ان حالات میں ضروری ہےکہ فریقین کومذاکرات پرآمادہ کیاجائے، معاملات افہام وتفہیم کیساتھ،پر امن اندازمیں طےکیےجائیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی ہم منصب کوپاکستان کی تشویش سآگاہ کیا اور کہا تھا کہ کشیدگی سےاہم مرحلےمیں داخل افغان امن عمل متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
سعودی وریرخارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بحرانی کیفیت پرقابوکیلئےپاکستانی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شاہ محمودقریشی کےدورےاورکوششوں کاخیرمقدم کرتےہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کے دورے سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، وہ ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا جائیں گے۔
The post وزیرخارجہ فرمانرواسلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36S2Z4S
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box