تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 March 2020

کوورنا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی، ڈاکٹر عطاء الرحمان

اسلام آباد : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کوورنا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی، ہمیں جلد از جلد کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد از جلد کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں، کوورنا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی۔

دواکی تیاری میں اربوں ڈالر،سالوں کاعرصہ درکارہوتاہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجودداؤں کاجائزہ لےگی، موجوددواؤں کےکوروناپراثرات کاجائزہ لیاجائےگا، کمیٹی کااجلاس اسی ہفتےبلایاگیاہے۔

یاد رہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کرونا کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لئے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

The post کوورنا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی، ڈاکٹر عطاء الرحمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dIvINw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو