تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 May 2020

بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی

 لاہور: بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے،عوام کے لیے بین الاضلاعی و ریاستی سفر پر بھی پابندی ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچنے کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں سے الگ الگ گاڑیوں میں واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں سے سے 5 مئی کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بھارت میں بھی سیکڑوں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد بھارت کے مختلف علاقوں میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات، علاج معالجے یا اپنے اپنے عقیدے کے مطابق مقدس مقامات کی زیارات کے لیے گئے تھے۔

The post بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2037783/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو