تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 April 2021

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج ہرارے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں، زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ہرارے میں شروع ہو گیا ہے، شان ولیمز کی جگہ برینڈن ٹیلر میزبان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، زمبابوے کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہے۔

پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر ساجد خان کی انٹری ہوئی ہے، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ دیکھنے کے بعد ساجد کی شمولیت کا فیصلہ کیا، ہمارا مڈل آرڈر مضبوط ہے، کوشش کریں گے سیریز کا آغاز جیت سے کریں۔

انھوں نے کہا پاکستان کی بولنگ لائن اپ بھی مضبوط ہے، ساجد خان بہترین آف اسپنر ہے، وکٹ دیکھ کر ساجد خان کو ڈیبیو کرایا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 2013 کے بعد طویل فارمیٹ میں مد مقابل آ رہی ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شان دار ہے لیکن زمبابوے کی ٹی 20 پرفارمنس نے پاکستان ٹیم کو خبردار کر دیا ہے کہ میزبان ٹیم بھی کمزور نہیں۔

ٹیسٹ میں پلیئرز انفرادی ریکارڈ بہتر بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں نے غلطیوں پر قابو پایا، زمبابوے سے کیسے بچنا ہے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو اچھی طرح سے بتا دیا ہے۔

The post ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aNIbzu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو