یو اے ای : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابو ظبی میں 19 جولائی سے رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔
میڈیا آفس کے ٹویٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش سپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
The Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disasters Committee has launched the National Sterilisation Programme in the Emirate of Abu Dhabi, starting from Monday 19 July as part of efforts to protect public health and prevent the spread of Covid-19. pic.twitter.com/xZ5Ui8JKCi
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) July 15, 2021
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اعلامیے کے مطابق رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں ابوظبی کے اندر نقل و حرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں۔
خیال رہے کہ جمعرات تک امارات میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔
The post کورونا وائرس : ابوظبی حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xMfjRs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box