تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 15 July 2021

کراچی : کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ آج ہورہا ہے

پرچہ

کراچی : سندھ بھر میں ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اپنے اختتام کو پہنچے آج کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے تحت کلاس نہم کا آج آخری پرچہ حیاتیات کا ہوگا، رواں برس صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔

2گھنٹے پر محیط پرچے کا ٓاغاز صبح ساڑھے9 بجے ہوا جبکہ اس کا اختتام ساڑھے11بجے ہوا، نہم سائنس گروپ کے83655 طلبا،72867 طالبات امتحان دیں گے۔

جنرل گروپ جماعت نہم میں طالبات کی تعداد10942،طلباکی تعداد7682ہے، امتحانات کیلئے443 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ پرچوں کی ترسیل کیلئے18 حب سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

The post کراچی : کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ آج ہورہا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3z9m8x3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو