تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 November 2021

مسافروں کے لیے اچھی خبر!

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، پنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور، پنڈی او پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے، تمام پسنجر اور مال بردار ٹرینیں معمول کے اوقات کار کے تحت چلیں گی۔

ٹرین آپریشن 6 روز سے دھرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بندش کے سبب ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا تاہم اب ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

خیال رہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں، اسی وجہ سے یہ پیشرفت سامنے آئی، اسلام آباد اور پنڈی میں بند سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

The post مسافروں کے لیے اچھی خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nNMSyU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو