تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 June 2022

عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرے کے پیشِ نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

ترجمان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی، اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سکیورٹی تعینات کردی۔

مزید پڑھیں: اگلے 24 گھنٹے عمران خان کی زندگی کیلئے انتہائی اہم قرار

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے، پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے، مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے، پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8bNU4MY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو