تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 22 July 2022

فیاض الحسن چوہان پر ن لیگی کارکنوں کا حملہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی سے باہر نکلا تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا، میری گاڑی پر حملہ کر کے اسے توڑنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: لاہور: پی ٹی آئی احتجاج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ

انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا اور اب خیریت سے ہوں، میرے دوستوں نے ان کا مقابلہ کیا اور پھر ہم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی غلام پاکستان کو جس لاقانونیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس سے معیشت، معاشرت، سیاست، قانون، انصاف اور آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، ان کا بھرپور احتساب ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gaKqlte
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو