ریاض: وزیراعظم شہبازشریف سعودی دارلحکومت ریاض پہنچ گئے۔ گورنر فیصل بن بندر آل سعود نے وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ ہیں۔
شہبازشریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
ریاض پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر فیصل بن بندر آل سعود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
پاکستانی سفیرامیرخرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران نے بھی خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عشائیے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کل فیوچرانوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کل شام جدہ روانہ ہوکرمکہ مکرمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرےکی سعادت حاصل کرنےکےبعدوطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tLVAJRu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box