کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ (ہلال امتیاز ملٹری) نے رینجرز افسران کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم ڈے، کرسمس اور سال نو پر کراچی میں قیام امن کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی کے تینوں زونز کا طویل دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمران دیگر سیئنر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص (ہلال امتیاز ملٹری) نے کراچی کے حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا، ان کا شہر کا یہ دورہ4 سے زائد گھنٹوں پر محیط رہا۔
کراچی زونز کے سیکٹرکمانڈرز نے سیکیورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی, میجر جنرل اظہر وقاص نے قائداعظم ڈے، کرسمس اور سال نو پرسیکورٹی بڑھانے کےاحکامات دیئے۔
اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز نے مختلف علاقوں میں نفری بڑھانے کی ہدایات بھی دیں، انہوں نے شہر کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kqKl734
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box