لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی حکومت کو نائب وزیراعظم ڈومنک راب کے عہدے سے مستعفی ہونے کی صورت میں بڑا جھٹکا لگ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم ڈومنک راب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزارت انصاف اور وائٹ ہال نے ان پر لوگوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ الزامات کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈونک راب اس قدر ڈراتے دھمکاتے تھے کہ سامنے والا آبدیدہ ہو جاتا تھا۔ نائب وزیراعظم کا اچانک مستعفی ہو جانا رشی سنک کی حکومت کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وزیراعظم کا اس بارے میں احتساب بھی ہو سکتا ہے۔
رشی سنک پہلے ہی اپنی بیوی کو معاشی فائدہ پہنچانے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور اب نائب وزیراعظم کا استعفیٰ بھی سامنے آگیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wXVOYET
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box