تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 June 2023

سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ عالیانہ فلک کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔

سارہ خان نے عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’بے بی‘ ایموجیز بنائیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ننھی عالیانہ کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیانہ، شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

قبل ازیں شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ عرصہ مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k3BbU0E
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو