تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 September 2023

حکومت نے ’انڈیا‘ سے ناراض ہو کر نام بدلنے کا فیصلہ کیا، راہول گاندھی

بھارت میں جی ٹوئنٹی اجلاس ہورہا ہے جب کہ لوک سبھا کے رکن اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی یورپ یاترا پر اور ان دنوں پیرس میں موجود ہیں۔

راہول نے ’انڈیا‘ اتحاد پر بات کرتے ہوئے مرکز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور بھارت، ہمارا آئین دونوں ناموں کو استعمال کرتا ہے اور دونوں الفاظ بالکل درست ہیں۔ حکومت ہمارے اتحاد کے نام سے ناراض ہو گئی ہو یہ بات عین ممکن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحاد کا نام انڈیا ہے اسی لیے موجودہ حکومت نے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

مرکزی حکومت اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نچلی ذاتوں، قبائلی ذاتوں اور اقلیتی برادریوں کی آزادی اور اظہار رائے کو سلب کر رہی ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی حکومت عوام کی آواز کو مسلسل دبا رہی ہے۔ ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔ بھارت میں نچلی ذاتوں یا برادریوں کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

نچلی ذات کے لوگوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے منی پور تشدد پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/58bRVIQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو