پیرس : فرانس میں ہلاکت خیز وبا ‘کروناوائرس’ سے ایک دن میں 509 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ برطانیہ میں بھی گزشتہ روز 563 افراد کرونا وائرس کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
کرونا وائرس سے متاثرہ 509 فرانسیسی شہریوں کی مزید ہلاکت کے بعد فرانس میں اموات کی مجموعی تعداد 4032 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4861 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 900 سے تجاوز کرچکی ہے
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ چھ ہزار سترہ افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم ابھی تک دس ہزار 935 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے اٹلی میں سب سے زیادہ انسانوں کی جان لی ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 155 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 957 ہوگئی ہے اور اموات 47 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شفا پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 286 ہوگئی ہے۔
کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 215 ہوگئی اور وائرس سے 5 ہزار 110 افراد ہلاک ہوگئے۔
The post کرونا وائرس: فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R437Zk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box