اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ منتخب کونسلرز ٹائیگر فورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن وزیر اعظم کے ہر اقدام کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملک میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر بننے والی کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ٹائیگر فورس کا حصّہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے ٹائیگر فورس پورٹل میں رجسٹر ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اپیل پر عوام ٹائیگر فورس میں شامل ہونے کےلیے تیار ہیں۔
عثمان ڈار نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور اس میں پر سیاسی جماعت کا کارکن رجسٹر ہوسکتا ہے۔
معاون خصوصی برائے جواناں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی افادیت سے کسی انکار نہیں ہے اور منتخب کونسلرز بھی ٹائیگر فورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آسکتے ہیں، وزیر اعظم لاکھوں نوجوانوں کو لانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن وزیر اعظم کے ہر اقدام کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے سلسلے میں رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوچکی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 30 مارچ کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔
The post ٹائیگرفورس میں ہر سیاسی جماعت کا کارکن شامل ہوسکتا ہے، عثمان ڈار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R5H7Nt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box