تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 November 2020

فیس بک لڑائی پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کورونا متاثرین کی بحالی کے لیے مبینہ جعلی این جی کے فراڈ سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دو خواتین کی فیس بک کی لڑائی پر مقدمہ درج کرلیا؟اگر فیس بک لڑائی پر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگے تو پھر اصل کام کون کرے گا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کورونا متاثرین کی بحالی کے لیے مبینہ جعلی این جی کے فراڈ سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دو خواتین کی فیس بک کی لڑائی پر مقدمہ درج کرلیا؟اگر فیس بک لڑائی پر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگے تو پھر اصل کام کون کرے گا؟ فیس بک جھگڑے پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتا ہے؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی۔

گذشتہ روز رمشا نامی خاتون کی ایف آئی اے کارروائی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے نے محض درخواست پر ایک خاتون کے تمام اکا ئونٹس بلاک کرادیئے، آج تو ہر بات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتی ہے، کیا ایف آئی اے ہرکیس پر پیکا قانون لگا دے گا ؟سائبر کرائم قانون پر ایف آئی اے کے پاس کتنے تربیت یافتہ تفتشیی افسران ہیں؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کی خاتون افسر سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو سائبر کرائم سے متعلق کوئی ٹریننگ بھی کروائی گئی ہے ؟ خاتون افسرنے جواب دیا ایک ماہ کی ٹریننگ دی گئی۔

 

The post فیس بک لڑائی پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2111520/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو