تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

“کراچی : سٹی کورٹ کے مال خانے سے اسلحہ کرائے پر ملتا ہے”

کراچی : شاہراہ نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے خطرناک ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم چھ کروڑ روپے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے  تھانہ شاہراہ نورجہاں پولیس نے پاپوش قبرستان کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریارعرف معصوم بنگالی اور سعید بنگالی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 5 روز قبل اقبال مارکیٹ اور 2 ماہ قبل سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردست کی تھی، اس کے علاوہ ملزم شہریار حیدرآباد میں ہونے والی 6 کروڑ روپے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ10سال کی سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے باہر آیا اور پھر وارداتیں شروع کردیں۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے سے اسلحہ کرائے پر ملتا ہے، وہاں تعینات خلیل نامی شخص مخصوص مدت کیلئے پیسے لے کر اسلحہ دیتا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا ساتھی مفرور ملزم خلیل کار لفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

The post “کراچی : سٹی کورٹ کے مال خانے سے اسلحہ کرائے پر ملتا ہے” appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FCLAPc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو