ریاض: سعودی عرب میں موجود امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ نے معمول کی ویزا سروس بحال کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے جبکہ جدہ اور ظہران میں امریکی قونصلیٹ نے نان امیگرنٹ ویزا سروس بحال کردی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں ویزے جاری ہوں گے، فی الحال نان امیگرنٹ ویزا بحال کیا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق امیگرنٹ ویزا کی فراہمی سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ آن لائن ویزا پراسیس بھی ہوسکتا ہے۔
کورونا سے بچاؤ سمیت دیگر شرائط پورا کرنے پر امریکا کے سفر کا موقع ملے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ویزا فیس کے موثر ہونے کی تاریخ میں 30 ستمبر 2022 تک توسیع کردی جائے گی، اور یہ سہولت ان کیلئے ہے جو پیشگی فیس دے چکے تھے لیکن وبا کی وجہ سے امریکا نہ جاسکے۔
The post سعودی عرب: امریکی ویزا کے حوالے سے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ppf3Xw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box