لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پیپلز پارٹی کے عشائیے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے تاہم مریم نواز پیپلز پارٹی عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حکومت کو سرپرائز دینے کے لیے سرگرم ہیں ، پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے پی ڈی ایم ارکان کو آج عشائیہ پر بلالیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پیپلز پارٹی کے عشائیے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز کی اسلام آباد روانگی ملتوی ہوگئی ہے ، وہ پیپلز پارٹی عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
حمزہ شہباز پہلی بار پی ڈی ایم کی کسی بڑی غیر رسمی بیٹھک میں شریک ہوں گے اور پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی کے لیےپارٹی ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نون لیگ کے رہنما حمزہ شہباز سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے رہائی پرمبارکباد دی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے بتایا ہےدونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو کی گئی۔
حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کو ہمشیرہ بختاور کی شادی کی بھی مبارکباد دی جبکہ بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو سینیٹ الیکشن پر عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
The post پیپلز پارٹی کا عشائیہ ، مریم نواز کی اسلام آباد روانگی ملتوی، حمزہ شہباز شرکت کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kNpNL3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box