تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 June 2021

سونا خریدنے کے خواہش مند سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، بڑی خوشخبری

ریاض: سونے کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ گرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا 229.59 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 200.76 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 172.19 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 133.21 ریال میں بیچا گیا۔

اسی طرح ایک اونس سونا بدھ کو سات ہزار 140 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والا سونے کا بسکٹ ایک ہزار 607 ریال میں فروخت کیا گیا۔

خیال رہے بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ گزشتہ پانچ ماہ کے مقابلے میں انتہائی حد کو پہنچ گئے ہیں۔

The post سونا خریدنے کے خواہش مند سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wY36bP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو