
دبئی: پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لئے پہلے مرحلے میں ابوظبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھلاڑی قرنطینہ سےباہر آگئے، شیخ زید اسٹیڈیم میں لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
ستائیس مئی کو پہلےمرحلے میں کراچی اور لاہور سے ابوظبی پہنچنے کےبعد کھلاڑیوں اور آفیشلز نےسات روز کا قرنطینہ مکمل کیا۔
دوسری جانب بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکارہے، بھارتی کریو کے قرنطینہ کم کرنے سے متعلق پی سی بی اور ابوظبی کے محکمہ صحت میں مذاکرات جاری ہے، آج بریک تھرو کا امکان ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔
The post پی ایس ایل 6: پہلے مرحلے میں دبئی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ ختم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wWlKk3
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box