
کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں اور اس کے مضافات میں تاحال ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، گزشتہ روز کے طوفان کے باعث منقطع ہونے والی بجلی 36 گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔
ایکسیئن واپڈا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں، گرنے والے پولز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ آنکاڈہ ڈیم میں ایک سال کے لئیے پانی جمع ہوگیا، سوڑ اور شادی کور ڈیموں میں بھی وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
The post گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l23sLm
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box