تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 7 May 2023

افتخار احمد کی شاندار اننگز، ویڈیو دیکھیں

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں افتخار احمد نے 94 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، البتہ گرین شرٹس نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے 72 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دو دن نمبر ون پوزیشن پر رہنے کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئی۔

پاکستان 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوا تھا۔

تاہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کواسیریز کا آخری میچ لازمی جیتنا تھا۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 47 رنز سے شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان نے 5 مئی کو پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم پاکستان بدقسمتی سے صرف 2 دن نمبر رہ سکا، تازہ آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VHzuBOW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو