کراچی: میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لیے جائیں گے، جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، اور میرپورخاص میں امتحانات ہو رہے ہیں، میٹرک امتحانات میں سندھ بھر سے 7 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کے مطابق کراچی میں 3 لاکھ 93 ہزار 264 طالب علم میٹرک کے امتحانات میں شرکت کریں گے، جن کے لیے شہر میں 524 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔
نویں اور دسویں کے امتحانات کا شیڈول
امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ کاپی کلچر کو روکنے کے لیے امتحانی مراکزکے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔
سندھ حکومت، وفاق اور کے الیکٹرک سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OPy7wld
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box