لاہور : انسداددہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانت میں15 جنوری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی حسان نیازی سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کردی۔
فاضل جج نے فوٹوگرافک ٹیسٹ کے لئے ملزمان کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دیا، جس پر فوٹوگرافک ٹیسٹ کی تصدیق فرانزک لیبارٹری سےکرانی ہے، ٹیسٹ کے لیے تصاویراور ویڈیوز بھجوا دی ہیں۔
یاد رہے 2 جنوری کو سماعت میں حسان نیازی تاخیر سے پہنچے تھے ، جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی ،
جس پر حسان نیازی نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عبوری ضمانت کیلئے نئی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا تاخیر سے عدالت پہنچنے پر عبوری ضمانت خارج کی گئی، عدالت کےدروازےپرچیکنگ کے باعث تاخیر ہوئی، پی آئی سی حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی بھی شخص کو اشتعال دلایا اور نہ ہی حملہ کیا۔
مزید پڑھیں : پی آئی سی حملہ کیس ،وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت منظور
درخواست گزار نے استدعا کی عدالت عبوری ضمانت منظور کرکےگرفتاری سے روکنے کاحکم دے۔
عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد حسان نیازی کی چھ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے تھے ،وکلاء کی بڑی تعداد نے پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کی تھی اور اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے حسان خان نیازی کی شناخت کی تھی۔
The post وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39JZOy4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box