تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 January 2020

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 212 تک جا پہنچی

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد212  ہوگئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نےکروناوائرس پرعالمی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کردیا اور کہا ایمرجنسی کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس ایک 212 افراد کی جان لے گیا جبکہ آٹھ ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہیں ، وائرس کے خوف کے باعث چینی شہروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

وائرس پھیلنے کے مرکز شہر ووہان میں سناٹا طاری ہے، تعلیمی ادارے،تجارتی مراکزاوردفاتربند ہیں جبکہ ووہان میں مریضوں کیلئے ہنگامی بنیاد پردواسپتال قائم کئےجارہے ہیں۔

چین سمیت مختلف ممالک میں ویکسین تیار کرنے کیلئے کام جاری ہے اور آسٹریلوی ماہرین نے وئرس کا توڑ کرنے کیلئے لیب میں کورونا وائرس کے نمونے تیار کرلئے ہیں ۔

چینی ماہرین نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس چمگادڑ کھانے سے پھیلا۔

مزید پڑھیں : عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

انسان سے انسان میں پھیلنے والا وائرس 16 ممالک تک جاپہنچا ہے، امریکا، یورپ، برطانیہ، عرب امارت، جاپان سمیت دیگر ممالک میں اب تک تیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی ریاست کیریلا میں پہلا کیس سامنے آگیا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نےکروناوائرس کی روک تھام کیلئے بین الا قوامی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کردیا ہے ، ڈی جی عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکہ کمزورنظام صحت والے ممالک میں وائرس کےممکنہ پھیلاؤکاخدشہ ہے، وائرس کو مزید پھیلنےسےروکنےکیلئےمل کرکام کرناہوگا۔3

اُن کاکہناتھاکہ ایمرجنسی کامقصدصورتحال سےنمٹنےکیلئےاقدامات کوتیزکرناہے تاہم چین پر تجارتی یاسفری پابندیوں کی سفارش نہیں کرتے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tWXWSC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو