کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملنے والی رعایت ختم ہوگئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وہ غیرملکی جنہوں نے کویتی اقامہ کی خلاف ورزی کی انہیں اب ملک چھوڑنا ہوگا، گزشتہ روز ان کی رعایتی مدت ختم ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویتی حکام نے جن غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے ان کی تعداد تقریبا 1 لاکھ 86 ہزار بنتی ہے، یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے کویتی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی، اب ان کی رعایتی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
کویت حکام نے گزشتہ روز (جمعرات) ختم ہونے والی رعایت مدت میں توسیع کی اطلاعات کی بھی تردید کردی اور مذکورہ افراد سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جو کوروناوائرس کی وجہ سے کویت میں پھنس چکے ہیں ان کے لیے رعایتی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
کویتی اقامہ رکھنے والوں پر ‘چھری’ چل گئی
کوروناوائرس کی وجہ سے انہیں کویت میں ہی رہنے کی رعایت ملی ہوئی تھی۔ ملکی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی تعلقات اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈ توحید الکندری نے اس حوالے سے واضح کیا کہ غیرقانونی افراد کو اس ماہ کے اختتام سے پہلے ہی ملک چھوڑنا ہوگا۔
خیال رہے کہ تجارتی پروازوں کی بندش نے غیرملکی رہائشیوں کے لیے روانگی کے منصوبوں کو بدنظمی کا شکار ہوکیا ہوا ہے، البتہ جلد ہی بحالی ممکن ہے۔
The post کویتی اقامہ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2X07wPl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box