تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 16 January 2020

معاشی بدحالی،31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

 اسلام آباد: پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 31  فیصد پاکستانی ملازمتوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

گلوبل مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم نے دسمبر میںکئے گئے اپنے تازہ ترین گلوبل کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس(جی سی سی آئی) سروے میں بتایا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر، بیروزگاری، اور غربت کی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید دباؤکا شکار ہیں۔

سروے کے مطابق معیشت کی کمزور صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا اقتصادی نظام پراعتماد پہلے سے کمزور ہوا ہے، وہ سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی لینے کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں جبکہ صرف21 فیصدکی رائے ہے کہ ملک درست سمت کی گامزن ہے۔

The post معاشی بدحالی،31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1955352/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو