اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور 3فروری کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےہمراہ اعلٰی سطح کاوفدبھی ملائیشیاروانہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔
اس دوران پاکستان اورملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔
مزید پڑھیں : مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ
خیال رہے کہ مارچ 2019 میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اُن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا اور مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملائیشین وزیراعظم نے ایک روز بعد پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ پاکستان میں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو قائم کرنا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38WNGbD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box