تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 January 2020

پنجاب، سندھ اور کے پی کے نے وفاق سے مزید 4لاکھ ٹن گندم مانگ لی

 لاہور: پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت نے اپنے صوبوں میں آٹے کی دستیابی کو معمول پر لا نے اور مستحکم بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مزید 4 لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کردیا ہے۔

پنجاب نے وفاق کو واضح کیا ہے کہ اگر اضافی گندم نہیں ملتی تو خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے یومیہ آٹا سپلائی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری فوڈ پنجاب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی محکمہ پاسکو کے گوداموں میں سے 2لاکھ ٹن گندم پنجاب کو فراہم کرے کیونکہ پنجاب کے پاس اتنے وافر اسٹاکس موجود نہیں ہیں کہ وہ خیبر پختونخواہ کو یومیہ ڈیڑھ لاکھ تھیلے کی فراہمی  جاری رکھے اور اپنی ضروریات  بھی پوری کرے۔

The post پنجاب، سندھ اور کے پی کے نے وفاق سے مزید 4لاکھ ٹن گندم مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1968223/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو