تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

بغداد: بلاد ائر بیس پر راکٹ حملہ، فوجی اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی

بغداد: عراق کے شہر بلاد میں فوجی اڈے پر حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جہاں امریکی فوجی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر بلاد کے نواحی علاقے میں واقع ائر بیس پر دو راکٹ داغے گئے۔ جو بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جس میں 3 عراقی فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

ائربیس پر حملے کے بعد امریکی سفارتخانے جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کے بعد بلاد ائربیس پر راکٹ حملے کیے گئے جہاں امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنرل قاسم سلیمانی پر جنگ روکنے کیلئے حملہ کیا، ٹرمپ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے عراق میں موجود ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

The post بغداد: بلاد ائر بیس پر راکٹ حملہ، فوجی اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی appeared first on ہم نیوز.



from ہم نیوز https://ift.tt/37AeWvP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو