تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 6 January 2020

کسٹمز کی کارروائی، اسمگل شدہ 5 لاکھ گز غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا

کراچی:  پاکستان کسٹمز اے ایس او  پریونٹیو نے انسداداسمگلنگ مہم کے تحت اسمگل شدہ کپڑے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے 5 لاکھ گز غیرملکی کپڑابرآمد کر لیا۔

ایڈیشنل کلکٹر پریونٹیو ہارون وقار نے میری ٹائم ہیڈکواٹرز میں میڈیاسے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت اور چیئرمین ایف بی آرکی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی سخت ہدایات ملی ہوئی ہیں اور پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کویہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ جہاں بھی اسمگلنگ کا سامان ہو چھاپہ مار سکتا ہے۔کسٹمزنے طارق روڈ پرقانون کے تحت کارروائی کی ہے۔ طارق روڈ پر اسمگلنگ کا کپڑا لاکر رکھا گیاتھا۔ آپریشن کے دوران2 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا قبضے میں لیاگیا۔

انھوں نے بتایاکہ آپریشن کے دوران شرپسند عناصر نے چھاپہ مار ٹیم پربراہ راست فائرنگ بھی کی جس سے کسٹم کی ٹیم میں شامل ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔آپریشن کے دوران کسٹم کی ایک گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے چھوڑ دی گئی۔

The post کسٹمز کی کارروائی، اسمگل شدہ 5 لاکھ گز غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZXjM3H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو