لاہور: آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔
واضح رہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
The post آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1955642/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box