تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

ایک اور ریل حادثے کا شکار ہو گئی

کراچی: ریل حادثات رکنے میں نہیں آ رہے، ایک اور ریل حادثے کا شکار ہو گئی ہے، علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں کوٹری کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو سندھ کے ضلع جام شورو کے تعلقہ کوٹری میں حادثہ پیش آ گیا ہے، ریل کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، بوگیوں کو ہٹانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا

خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ریل کی پٹریوں پر آئے روز ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو رہی ہیں، پٹری سے ریل کے اترنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے وزیر ریلوے کو بھی اس کے لیے نشانہ بنایا گیا کہ جب سے شیخ رشید وزیر بنے ہیں تب سے حادثات بڑھ گئے ہیں، تاہم شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے کم حادثات ان کے دور میں ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا، جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں ریل گاڑیوں کو حادثات پیش آئے وہاں صرف سندھ کے ضلع سکھر کی حدود میں 2 درجن سے زائد حادثے ہوئے۔

The post ایک اور ریل حادثے کا شکار ہو گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QoF0Ep
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو