تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 13 January 2020

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آج ہوگا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آج ہوگا، جس میں امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں آج ہوگا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گااور وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابیینہ قتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔

کابینہ پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری کی منظوری دے گی اور کراچی ، پشاور، لاہور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی پالیسی تیار کرے گی جبکہ پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فونا اور فلورا ایکٹ 2012 پر کابینہ میں بریفنگ ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں بینکنگ کورٹ لاہور کے جج کی تقرری کی منظوری اور وزارت صحت میں اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا، ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات سٹیزن پورٹل پر درج کی گئی تھیں۔وزیر اعظم

The post وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2teHjBn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو