تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 January 2020

سعودی عرب میں گاڑی کیسے ریورس کی جائے؟ نیا قانون متعارف

گاڑی کیسے ریورس

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے تمام ڈرائیور حضرات کو خبردار کیا ہے کہ 20 میٹر سے زیادہ فاصلے تک گاڑی کو ریورس میں لے جانا ٹریفک قانون کی ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ عام پر گاڑی کو مقررہ فاصلے سے زیادہ ریورس کرنا ٹریفک قوانین کے خلاف ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق 20میٹر سے زیادہ فاصلے تک گاڑی کو  ریورس میں لے کر جانا ٹریفک قانون کی خلاف  ورزی میں شمار کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کو مقررہ حد سے زیادہ ریورس کرنے والے ڈرائیور کیخلاف 150سے300ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور رش کے مقامات پر گاڑی ریورس کرنے کے بجائے تھوڑا سا آگے جاکر یو ٹرن لیں یا پھر متبادل راستہ اختیار کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ فاصلے تک ریورس گاڑی چلانا خطرے کا باعث بنتا ہے، لہٰذا ڈیوٹی پر موجود اہلکار اس بات کا تعین کرے گا کہ کس نوعیت اور کتنی مالیت کا چالان کرے۔۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیوروں کا مقررہ رفتار کی پابندی کرنا انتہائی اہم ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RBDVKi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو