تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 26 January 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں آئی جی سندھ کی تقرری سمیت صدر، وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ آئی جی سندھ کی تقرری اورتبادلے سے متعلق طریقہ کار اور صدر اور وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ1975میں ترمیم پر غور کرے گی جبکہ گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کےفیصلے کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ بھارت سے کیمیکل پیری کسائلین ایک بار درآمد کرنے کی منظوری دے گی اور ممنوعہ اورغیر ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔

اوگرا کے وائس چیئرمین کی تقرری ، پی آئی اے بورڈ کےڈائریکٹرزکی نامزدگی اور بچوں کے حقوق سےمتعلق قومی کمیشن کےقیام کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں، اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق وزارت ہاوسنگ کے ایم اویو کی منظوری دے جائے گی۔

وفاقی کابینہ کوادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ 8 اور 20 جنوری کےای سی سی اجلاسوں کےفیصلوں اور 8جنوری کوکابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی جائے گی۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RrFomd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو