تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 6 January 2020

وزیراعظم پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی

 اسلام آباد: وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آج (منگل سے) سے  اشیائے خورونوش سستی ملیں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے ۔

The post وزیراعظم پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37IMbNS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو