تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 January 2020

کرونا وائرس: گھروں میں‌ محصور ووہان کے شہریوں نے جینے کا نیا طریقہ سیکھ لیا

بیجنگ : کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان کے شہریوں نے مایوس کن حالات میں بھی ایک دوسرے کی ہمت بڑھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے کچھ وقت قبل مہلک ترین کورونا نامی وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے جو بہت مختصر وقت میں ہزاروں افراد کو اپنا شکار بناچکا ہے۔

یہ خطرناک وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، جس سے بچنے کےلیے ووہان کے ایک کروڑ سے زائد شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور چینی حکومت نے بھی اس وبا

کو محدود کرنے کےلیے اس شہر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے اور بہت سی گلیوں میں گاڑیاں چلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے جبکہ اس شہر سے آنے جانے والی تمام بسیں، ٹرینیں اور فلائٹس منسوخ ہوچکی ہیں۔

ایسے حالات میں جب جینا مشکل ہوجائے اور مایوسی کے سوا کچھ نہ بچے، ایسے حالات میں ووہان کے شہریوں نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے اور جینے کا نیا راستہ تلاش کرلیا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہورہی ہے جس میں ووہان کے شہریوں کو اپنے گھروں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں سے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چینی شہری اپنا قومی ترانہ گارہے ہیں اور “مضبوط رہو ووہان” کے نعرے لگا رہے ہیں اور چینی سوشل میڈیا پر بھی ‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ لوگ گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے، گانا گاتے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ووہان کے ایک ریسٹورانٹ مالک سے کورونا وائرس خلاف کام کرنے والے طبی عملے میں 200 کھانے کے خصوصی باکس پہنچائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایک میٹنگ کال کی گئی ہے جس میں کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے چین میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 170 ہوگئی، سب سے زیادہ ہلاکتیں ووہان میں ہوئیں ہیں، ساڑھے 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دیگر پندرہ ملکوں میں کرونا وائرس کے اڑسٹھ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36DbaRC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو