سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیریوں کونمازجمعہ سے روکنے کےلئے سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے جبکہ ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن170ویں روز بھی برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوا، کشمیری نوجوان کونام نہادسرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ کشمیریوں کونمازجمعہ سے روکنے کےلئے سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اورنوجوانوں کوگرفتارکررہے ہیں۔
کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز برفباری کے باوجود شہید نوجوان کے جنازے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازے کے شرکا نے پاکستان اور عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
یاد رہےانسانی حقوق کی مقامی تنظیم جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے سری نگر سے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غیر قانونی اور بلاجواز قید اور اس دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد سمیت غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OdJNY0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box