تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 January 2020

آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آگئی ، جس میں ڈاکٹر کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہیں جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کاذکر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ تیار کرلی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوژ ہیں۔

سندھ حکومت نے مزید کہا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصدبڑھی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا آئی جی سندھ کے متنازعہ بیانات سے سنگین مسائل پیداہوئے، الزامات کے بجائےجانفشانی،ذمہ داری سے امن وامان کو بہتر کیا جا سکتا ہے، پولیس نے شہریوں پر بہیمانہ انداز اور رویہ اختیار کیا ۔

سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی ہے، ارشادر انجھانی کو بھی قتل کیا گیا،بسمہ اور دعا کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا اور اغوا ہونے والی لڑکیوں کے خاندان نے تاوان کی رقم اداکی۔

مزید پڑھیں : مسلسل تنازعات ،سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ

چارج شیٹ کے مطابق خراب کارکردگی کے باوجود سندھ حکومت کے وزرا پولیس کا دفاع کرتے رہے اور پولیس جرائم کے غلط اعدادوشمار پیش کرتی رہی جبکہ پولیس افسران سستی شہرت کے لیے پریس کانفرنس کرتے رہے، اگر آئی جی پولیس اور انکا ماتحت افسر سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے میں بہتر محسوس نہیں کررہاتو ہم خدمات واپس کردیتے ہیں۔

گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

The post آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RjW9yp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو