راولپنڈی: کرونا وائرس کے پیش نظرپاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔
The post کرونا وائرس؛ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1973443/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box