تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 January 2020

مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ 

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ’’ایکسپریس‘‘ کے زیر اہتمام فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے جذبے کو کچلنا چاہتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، آج ہر کشمیری نوجوان جذبہ حریت سے سرشار ہو کر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منائے گی۔

آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا اس وقت مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے جس کی دو بنیادی وجوہات ہیں ایک کشمیری عوام کی قربانیاں اور دوسری نریندرمودی کی نااہلی اور پے درپے غلط اقدامات، کشمیر پر 1965 کے بعد یکے بعد دیگرے سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا ہی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے حل کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جنگی بنیادوں پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما پرویز احمد ایڈوکیٹ نے کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بعد بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی رسپانس متاثر کن نہیں تھا شاید اس سے مزید بہتر رسپانس دینے کی ضرورت تھی۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما راجہ شجاعت کا کہنا تھاکشمیر سے متعلق مودی حکومت کے حالیہ اقدامات سے نہ صرف اس خطے کی صورتحال کو کشیدہ بنادیا ہے بلکہ خود ہندوستان میں عدم استحکام کی فضا قائم ہوئی ہے۔

The post مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1971758/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو