تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی نئی رپورٹس پر اعتراض لگا دیا

لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے علاج معالجے کے لیے بیرون ملک قیام میں توسیع کے حوالے سے فراہم کردہ نئی رپورٹس پر اعتراض لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے میڈیکل بورڈ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ  نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس پرانی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم  2 جنوری تک کی میڈیکل رپورٹس فراہم کریں۔ اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا کہ  نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر ہی طبی رپورٹ جاری کر سکتے ہیں۔

ذارئع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کو نئی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ لکھے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دے رکھی تھی۔

The post میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی نئی رپورٹس پر اعتراض لگا دیا appeared first on ہم نیوز.



from ہم نیوز https://ift.tt/2ulemnx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو