اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین میں درستگی کردی گئی۔
ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کر کے قوانین میں درستگی کردی گئی، جس سے کاروبار مزید آسان ہوجائے گا اور اب ادارے کو تاجروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے قوانین کے تحت ہر فروخت پر شناختی کارڈ کی شکل اب قانونی شکل اختیار کرگئی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق تاجروں کا جائز مطالبہ تھا کہ اُن پر عائد کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے کیونکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروخت کے اعداد و شمار دینے سے گریزاں تھے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں میں فروخت کے درست اعداد و شمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا، اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیانے درجے کے تاجروں کو ودہولڈنگ سے چھوٹ دے دی گئی۔
مزید براں تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لئے ایف بی آر کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے تعاون کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری لانا چاہتا ہے اور محاذ آرائی سے گریز چاہتا ہے۔ 5/5
— FBR (@FBRSpokesperson) January 4, 2020
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ری ٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا تاکہ کم ٹیکس دینے والے تاجروں کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لیے ایف بی آر کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
The post تاجروں کے مطالبات منظور، نئے قوانین لاگو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tq7Uet
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box