تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 8 January 2020

کونسل مین میتھیو یوجین کابروکلین بورو پریذیڈنٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان

نیویارک(محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک ) کے نیویارک سٹی کونسل ممبر ڈاکٹر میتھیو یوجین نے سال 2021میں ہونیوالے بروکلین بورو پریذیڈنٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستانی کرسچین ایسوسی ایشن آف یو ایس ا ے کے سالانہ کرسمس و نیو ائیر ڈنر کے دوران کیا ۔ڈاکٹر یوجین ، نیویارک سٹی کونسل میں ٹرم لمٹ مکمل ہونے کی وجہ سے کونسل ممبر کا مزید الیکشن نہیں لڑرہے جبکہ دوسری جانب بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے سال2021میں مئیر نیویارک سٹی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ان کا عہدہ بھی خالی ہو رہا ہے ۔
ڈاکٹریوجین نے پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ میں بورو پریذیڈنٹ کا الیکشن لڑرہا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ سٹی کونسل ممبر کی طرح بورو پریذنڈنٹ منتخب ہو کر بھی امیگرنٹ کمیونٹیز کی ہر ممکن خدمات انجام دونگا ۔ تقریب میںموجود پاکستانی کمیونٹی ارکان نے ڈاکٹر یوجین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی ہر ممکن سپورٹ کا یقین دلایا ۔

Dr. Mathieu Eugene announces to run for borough president Brooklyn



from اُردو نیوز https://ift.tt/2QXvG9Q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو