تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 10 January 2020

خطہ مزیدکسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کےدورےپرایرانی قیادت سےملاقات کروں گا، ایران کےمؤقف کوسمجھنےکی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نےحادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانےکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سےملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی مؤقف سامنےرکھوں گا۔

The post خطہ مزیدکسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1948563/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو